09 جون ، 2015
اسلام آباد.......سینیٹ نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے قرارددا پیش کی، اس میں کہا گیا کہ حکومت 12 جون کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ قومی سطح پراظہار یکجہتی منانے کا اعلان کرے۔ مذہب اور نسل کی بنیادپر روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق اس معاملے کو فوری دیکھے۔