پاکستان
09 جون ، 2015

راہ داری منصوبے سے پورا خطہ ترقی کرے گا، شہباز شریف

راہ داری منصوبے سے پورا خطہ ترقی کرے گا، شہباز شریف

لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین منصوبوں پر بھارتی پریشانی سمجھ سے باہر ہے، کیا پاکستان نے کبھی بھارتی منصوبوں پر اعتراض کیا؟وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر سیمینار سے خطاب کرتے کہا کہ منصوبے کا فائدہ نہ اٹھایا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی،چین پاکستان کا بہترین دوست ہے،وہ ہاتھ نہ پکڑتا تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ہر چیز ٹھپ کر کے رکھ دی تھی، بےجا تنقیدوں سے منصوبہ ٹھپ ہواتو بڑی بدقسمتی ہو گی۔ انہوں نے پاک چین منصوبوں پر بھارت کی پریشانی کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ضروری ہے، امید ہے پاکستان چینی کارکنوں کو ہر قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبہ جیو پالیٹکس کو جیو اکنامکس میں تبدیل کردے گا۔ سیمینار میں تین چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے چینی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :