پاکستان
09 جون ، 2015

لبیک ٹی وی میں ایگزیکٹ کمپنی کے چار ڈائریکٹروں کی شمولیت

لبیک ٹی وی میں ایگزیکٹ کمپنی کے چار ڈائریکٹروں کی شمولیت

کراچی.......سندھ ہائی کورٹ میں لبیک ٹی وی میں ایگزیکٹ کمپنی کے طڈائریکٹرز کو شیئرہولڈر بنانے سے متعلق معاملے کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت پر ایگزیکٹ کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ادھورے دلائل کے بعدوکیل کا عدالت میں حاضر نہ ہونا مناسب بات نہیں۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو لبیک ٹی وی میں ایگزیکٹ کمپنی کے 4ڈائریکٹرز کی شمولیت اور حکم امتناع ختم کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست زیر سماعت آئی،تاہم ایگزیکٹ کے وکیل عابد زبیری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ ادھورے دلائل کے بعدوکیل کی غیر حاضری مناسب بات نہیں۔ لبیک ٹی وی چینل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ، عائشہ شیخ، وقاص عتیق اور سرور بشیر کے نام سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈائرکٹرز کی فہرست سے نکالے گئے تو لبیک ٹی وی چینل نے اس کارروائی پرحکم امتناع حاصل کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نےدلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ کے معاملے پر شفافیت کا سوال اٹھایا ہے حکم امتناع ختم کیا جائے اور چاروں افراد کے نام ڈائرکٹرز کی فہرست سے نکالے جائیں۔ پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وکیل بہزاد حیدر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایگزیکٹ نے پی بی اے پر بھرپور الزامات لگائے لیکن پی بی اے کوفریق نہیں بنایا،اب پی بی اے اس معاملے میں فریق بن کر الزامات کا جواب دینا چاہتی ہیں، فاضل بنچ نے لبیک ٹی وی چینل اور ایگزیکٹ کے اس معاملے کی سماعت کے لیے اب 16 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید خبریں :