پاکستان
09 جون ، 2015

دھاندلی کیخلاف ہڑتال کا فیصلہ نامناسب ہے، امیر جماعت اسلامی

دھاندلی کیخلاف ہڑتال کا فیصلہ نامناسب ہے، امیر جماعت اسلامی

پشاور........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا حل نکالنا چاہتے ہیں، ہڑتال کا فیصلہ کرنے والے غلطی پر ہیں، صوبہ احتجاج اور ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے پیدا ہونے وا لی صورت حال پر بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکال سکتے ہیں، اس لئے سڑکوں پر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے، جن حلقوں پر دھاندلی کے الزامات ہیں وہاں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :