09 جون ، 2015
پشاور......خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد نے احتجاج کی کال واپس لینے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔ پشاور میں صوبائی وزراء پر مشتمل 4رکنی حکومتی کمیٹی نے اے این پی کے صوبائی سیکریٹریٹ جا کر سہ فریقی اتحاد سے مذاکرات کیے۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت اپوزیشن کے تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہے، اس کے لیے دوبارہ اے پی سی بلانے کو بھی تیار ہیں۔ تاہم سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر حق بجانب ہیں، حکومت نے اے پی سی بلانے اور اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے میں تاخیر سے کام لیا۔