صحت و سائنس
10 جون ، 2015

امریکا میں دل کے دورے سے محفوظ رکھنے والی نئی دوا کی سفارش

امریکا میں دل کے دورے سے محفوظ رکھنے والی نئی دوا کی سفارش

واشنگٹن .....امریکا میں طبی ماہرین کے ایک وفاقی پینل نے دل کے دورے سے محفوظ رکھنے والی نئی دوا منظور کرنے کی سفارش کی ہے ۔ ابتدائی تجربات کے دوران یہ دوا جن لوگوں کو استعمال کرائی گئی ان میں کولیسٹرول کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ تاہم دل کا دورہ اور اس سے ہونے والی اموات کے خطرات میں کمی کیلئے دوا کے موثر ہونے کے حتمی نتائج بڑے پیمانے پر کلینکل ٹرائلزکے بعد سامنے آئینگے ۔ کلینکل ٹرائلز 2017ء میں مکمل ہونگے ۔ ایڈوائزری گروپ نے فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے سفارش کی ہے کہ اس دوا کی منظوری دی جائے ۔ تاہم فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اگر اس نے کولیسٹرول میں کمی کی بنیاد پر دوا کی منظوری دی تو پھر اسے منسوخ نہیں کیا جاسکے گا چاہے جاری تجربات سے یہ دوا دل کا دورہ اور اموات کے خطرات کم کرنے میں ناکام رہے ۔

مزید خبریں :