10 جون ، 2015
لاہور............لاہورمیں بصارت سےمحروم افراد کےاحتجاج میں شدت آ گئی،صبح انہوں نے مال روڈ پر لیٹ کر ٹریفک بلاک کر دی، بعدمیں وہ پنجاب اسمبلی کےگیٹ پر حملہ آور ہو گئے، اسمبلی اجلاس قریب آتے ہی نابینا افرادپچھلے گیٹ سےاندر گھس گئے، کچھ نابیناؤں نےکلمہ چوک پہنچ کر میٹرو بس سروس روک دی۔ لاہور کے مال روڈ پرپنجاب اسمبلی کےسامنے3دن سےدھرنا دینے والےنابیناافرادکےاحتجاج میں شدت آ گئی،پہلےوہ قطاریں بناکر فیصل چوک میں سڑک کےدرمیان لیٹ گئےاورٹریفک بلاک کر دی،بصارت سےمحروم افراد نے ایمبولینس کوبھی روک لیا،اس دوران ایک نابینا کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ کچھ دیربعدنابینا افرادپنجاب اسمبلی کےگیٹ پر چڑھ دوڑے، کچھ نےڈنڈےاورپتھر برسائے تو بعض نےسیکیورٹی اسٹاف کیلئےموجودپنکھےہی اٹھا لئےاور گیٹ کو مار مارکر پنکھےتوڑ ڈالے۔ اس کے بعدمظاہرین نےاسٹریٹجی بدلی اورچکمہ دیتےہوئےپچھلےگیٹ سےاسمبلی کےاحاطےمیں داخل ہو گئے،سیکیورٹی اسٹاف کی نابیناؤں کو دیکھ کر دوڑیں لگ گئیں،انہوں نےنابیناؤں پر پانی پھینکااور پکڑ پکڑ کرباہر نکالا۔ نابیناافراداحتجاج کو وسعت دیتےہوئےماڈل ٹاؤن میں کلمہ چوک بھی پہنچ گئے،جہاں انہوں نےمیٹروبس سروس معطل کردی۔ نابیناؤں کا کہناہے کہ ملازمتیں دیئے جانےتک ان کااحتجاج جاری رہے گا۔