11 جون ، 2015
کھٹمنڈو........نیپال میں شدید بارش اور مٹی کا تودہ گرنے سے 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ نیپال کے شمال مشرقی ضلع Taplejung میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈ نگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک ہوگئے اور دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔بارش کے باعث کئی گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔