پاکستان
11 جون ، 2015

سوات ، نجی اسکول میں استاد سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، بچہ جاں بحق

سوات ، نجی اسکول میں استاد سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، بچہ جاں بحق

سوات ........سوات کے نجی اسکول میں استاد سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔استاد کو حراست میں لےلیاگیا ہے،پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقے سنگوٹہ کے نجی اسکول میں استاد سے اس وقت اتفاقیہ گولی چل گئی جب وہ اسٹاف روم میں بیٹھ کر پستول صاف کر رہا تھا۔گولی لگنے سے پانچویں جماعت کا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا جسے سیدو شریف اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے اسکول ٹیچر کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :