11 جون ، 2015
بارسلونا....شفقت علی رضا ...... پاکستان تحریک انصاف اسپین کا انٹرا پارٹی الیکشن ’’ نظریاتی پینل ‘‘ نے جیت لیا ۔ پی ٹی آئی اسپین کے انٹرا پارٹی الیکشن میں 444ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے 296ووٹ نظریاتی پینل کے حق میں پڑے جبکہ 148 ووٹ جیتنے والے پینل کے خلاف کاسٹ ہوئے ،اسپین میں پی ٹی آئی کے پیڈ ممبرز (ووٹرز)کی کل تعداد 620 ہے جو کہ یورپ کے دوسرے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے ۔ انٹرا پارٹی الیکشن کی ووٹنگ صبح 9بجے سے رات9 بجے تک جاری رہی ،ووٹ موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے کاسٹ کئے گئے ۔ تحریک انصاف اسپین کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد عمران نے حاصل کی ۔پارٹی میں نومنتخب صدر عبدالروف بھٹی ، نائب صدر شبیر طاہر ،جنرل سیکرٹری عمران اسحاق اور انفارمیشن سیکرٹری ناصر محمود آف جیو ونجل جلال پور جٹاں نے خطاب کرتے ہوئے اس جیت پر ڈاکٹر عرفان مجید ، طارق رفیق بھٹی ،اظہر چیمہ ،راجہ امجد خالق ، گوہر شاہ بخاری ،آصف بٹ، جہانگیر قیصر میڈریڈاور چوہدری نعیم یوسف سدھو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے پیڈ ممبر شپ سے لے کر الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے تک نظریاتی پینل کا بھر پورساتھ دیا ۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم اسپین بھر میں پی ٹی آئی کے لئے کام کرنے والے تمام ممبران کو بلا امتیازساتھ لے کر چلیں گے تاکہ یورپ بھر میں تحریک انصاف کو فعال اور مستحکم بنا کر قائد عمران خان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ عبدالروف بھٹی ،شبیر طاہر ، عمران اسحاق اور ناصر محمود جیو ونجل جلال پور جٹاں نے کہا کہ ہم بہت جلد اسپین کے ان شہروں مین پی ٹی آئی کے چیپٹرز بنائیں گے جہاں پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تعداد آباد ہے ۔