11 جون ، 2015
سان تیاگو..........چلی میں تعلیمی اصلاحات کےلیے طلبہ نے مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ چلی کی حکومت تعلیمی نظام میں اصلاحات کررہی ہے جس میں سب سے اہم نکتہ پبلک اسکولوں کو قومی تحویل میں لینا ہے لیکن طلبہ کو شکوہ ہے کہ اصلاحات کے عمل میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ طلبہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے دارالحکومت سان تیاگو میں جمع ہوئے ۔ اس دوران بعض مشتعل نوجوانوں نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کا جواب پولیس نے واٹر کینن سے دیا ۔ مظاہرے میں اساتذہ بھی شریک ہوئے۔