پاکستان
11 جون ، 2015

اہم شخصیات کے انتخابی حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹ

اہم شخصیات کے انتخابی حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹ

اسلام آباد..........اہم شخصیات کے انتخابی حلقوں کے فارم 15 سے متعلق رپورٹس انکوائری کمیشن کو موصول ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے 272 میں سے 241 حلقوں کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 62 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 ہزار کے فارم 15 غائب ہیں، 6 ہزار 802 تھیلے کھلے پائے گئے جبکہ 687 تھیلے سرے سےغائب ہیں۔اہم شخصیات کے انتخابی حلقوں کے فارم 15 سے متعلق انکوائری کمیشن کوموصول رپورٹس جیونیوزنےحاصل کرلی ہیں۔ قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے 241 کی رپورٹس کے مطابق 62 ہزار 990 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 ہزار 672 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب ہیں اور 6 ہزار 802 تھیلے کھلے پائے گئے جبکہ 687 تھیلے سرے سے ہی غائب ہیں۔ این اے 56 عمران خان کےحلقےمیں 225 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب، این اے 150 شاہ محمودقریشی 266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کے فارم 15 غائب، 45 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 55شیخ رشید احمد 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 91 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب پائےگئے، این اے 120 نواز شریف کےحلقےمیں 220 پولنگ اسٹیشنز میں 114 کے فارم 15 غائب، 45 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 52 چودھری نثار علی 351 پولنگ اسٹیشنز میں سے 59 کے فارم 15 غائب، این اے 119 حمزہ شہباز 282 پولنگ اسٹیشنز میں سے 78 کے فارم 15 غائب، 69 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 122 ایاز صادق کےحلقےمیں 284 پولنگ اسٹیشنز میں سے 77کے فارم 15 غائب ہیں، این اے 125 سعد رفیق 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 کے فارم غائب جبکہ 235 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 53 غلام سرور 323 پولنگ اسٹیشنز میں سے 54 کے فارم 15 غائب اور 18 تھیلے کھلے پائے گئے، این اے 29 مراد سعید 321 پولنگ اسٹیشنز میں 175 کے فارم 15 غائب جبکہ این اے 126 شفقت محمود کےحلقےمیں 269 پولنگ اسٹیشنز میں سے 120 کے فارم 15 غائب، 30 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 96خرم دستگیر 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے فارم 15 غائب ہیں، این اے 199 خورشید شاہ کےحلقےمیں 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 72 کے فارم 15 غائب،117 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 207 فریال تالپور کےحلقےمیں 248 پولنگ اسٹیشنز میں سے 166 کے فارم 15 غائب، 122 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 225 فہمیدہ مرزا 292 پولنگ اسٹیشنز میں سے 219 کے فارم 15 غائب ہیں، این اے 249 ڈاکٹر فاروق ستارکےحلقےمیں 146 پولنگ اسٹیشنز میں سے 133 کے فارم 15 غائب، 13 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 117 احسن اقبال کےحلقےمیں 205 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے فارم 15 غائب ہیں، این اے 222 نوید قمر کاحلقہ 242 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے فارم 15 غائب، 67 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے، این اے 211، غلام مرتضی جتوئی کےانتخابی حلقےمیں 247 پولنگ اسٹیشنز میں سے 132 کے فارم 15 غائب، 179 پولنگ بیگز کھلے پائے گئے۔ انکوائری کمیشن کوموصول رپورٹس کےمطابق پنجاب اسمبلی کے 39 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے فارم 15 غائب اور 4 ہزار 655 تھیلے کھلے پائے گئے ،461 تھیلے غائب ہیں۔ کمیشن کوپنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے 287 حلقوں کے فارم 15 کی رپورٹ موصول ہوئی۔ سندھ اسمبلی کے 131 حلقوں میں سے 103 حلقوں کی رپورٹ انکوائری کمیشن کو موصول ہوئی جس کے مطابق 11 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 ہزار کے فارم 15 غائب،2 ہزار 602 تھیلے کھلے پائے گئے ۔ کے پی کےاسمبلی کے 99 حلقوں میں سے 96 حلقوں جبکہ بلوچستان کے 51 میں سے 35 حلقوں کی رپورٹ انکوائری کمیشن کو موصول ہوئی۔

مزید خبریں :