11 جون ، 2015
اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ گوادرکوسنگاپوراورہانگ کانگ سےبہتر بندرگاہ بناناچاہتےہیں،تین سال میں بجلی پوری کردیں گے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہناہے کہ ن لیگ کی حکومت آئی تو لگاکہ بٹن آن ہوگا اور 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی آئی جائےگی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نےخطاب میں کہاکہ 1993 میں ان کی حکومت ختم نہ ہوتی توپورےملک میں موٹر ویز بن چکی ہوتیں، گوادر سے کراچی تک کوسٹل ہائی وے بنائی، اب موٹروے کو کراچی تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے قائدحزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ شاید بات کرتے ہوئے ہچکچارہے ہیں ، وہ انہیں بتاناچاہتےہیں کہ موٹروے سندھ اورخیبرپختونخوا میں بھی بن رہی ہے اور بلوچستان میں بھی۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ ملک بھر میں کہیں بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔وزیراعظم کے خطاب پر قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو سمجھے کہ اب آئندہ 24 گھنٹوں میں بٹن آن ہوگا اور بجلی آجائےگی۔وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ ملک کےتمام حصوں میں برابری کی بنیادپرترقیاتی منصوبےمکمل کیےجائیں گے۔