11 جون ، 2015
لاہور..........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اربوں روپے کے خصوصی رمضان پیکیج کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے یہ ہدایات کمیٹی برائے پرائس کنٹرول اور صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی،انہوں نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو ریلیف کی فراہمی میں فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی وہ خود نگرانی کریں گے۔