پاکستان
12 جون ، 2015

وزیراعظم کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے، خواجہ اظہار الحسن

وزیراعظم کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی.........ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور صوبائی اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کراچی میں آئے روز ہونے والی ہڑتالوں کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے، وزیراعظم کو مکھی کے مرنے کا دکھ ہے، انسانوں کا نہیں۔خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، وزیراعظم کو اپنے منصب کا خیال کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔

مزید خبریں :