پاکستان
12 جون ، 2015

ایگزیکٹ نے ہیلری کلنٹن کے نام سے بھی جعلی ڈگریاں فروخت کیں

ایگزیکٹ نے ہیلری کلنٹن کے نام سے بھی جعلی ڈگریاں فروخت کیں

اسلام آباد..........ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا ہے کہ ایگزیکٹ نے ہیلری کلنٹن کے نام سے بھی جعلی ڈگریاں فروخت کیں ، شعیب شیخ 4کمپنیز کے ساتھ مل کر کام کررہاتھا، مکمل ثبوت ملنے تک ان کمپنیز کے نام نہیں بتا سکتا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی نے کمیٹی کو ایگزیکٹ اسکینڈل پر بریفنگ میں بتایا کہ کمپنی کا 95فیصد کام کراچی میں ہے ، یہ کمپنی جعلی ڈگریاں ،سرٹیفکیٹ اور ڈپلومے بیچنے کا کام کرتی ہے ، ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ ا سکینڈل بہت بڑا ہے ، امریکا اور متحدہ عرب امارات میں لوگ زیادہ ڈگریاں لیتے رہے ، چندپاکستانیوں نے بھی ایگزیکٹ سے ڈگریاں حاصل کیں ۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ نے دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں بیچ کر ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے ، شعیب شیخ ہیلری کلنٹن کے نام سے بھی جعلی ڈگریاں فروخت کرتا رہا۔ ڈی جی ایف آئی اےنے بتایا کہ ایگزیکٹ تنخواہ دار لوگوں کو ڈگری دینے کے لیے زیادہ رقم لیتی تھی جبکہ دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے کم پیسے لیے جاتے تھے۔کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز کو دل کی تکلیف ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کے بعد کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :