12 جون ، 2015
اسلام آباد.........نون لیگ کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت امن اور خوشحالی یقینی بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مسلم لیگ نون کا عزم غیرمتزلزل اور کارکردگی اس کا ثبوت ہے۔ اسلام آباد میں الودود اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ پاکستان کو مختلف محاذوں پر بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پاکستانی قوم چیلنجز کاسامنا کرنے کا بلندحوصلہ اور تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف فلاحی منصوبوں کےبڑے حامی ہیں اور وزیراعظم کا وژن عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔ اُن کا مزید کہناتھاکہ صحت اور تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، سول سوسائٹی فلاحی منصوبوں کے فروغ کیلئے آگے بڑھے۔