پاکستان
12 جون ، 2015

پنجاب کا نیا بجٹ، اراکین اسمبلی کا ملے جلے رد عمل کا اظہار

پنجاب کا نیا بجٹ، اراکین اسمبلی کا ملے جلے رد عمل کا اظہار

لاہور...........اراکین اسمبلی نے پنجاب کے نئے بجٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی اراکین نے سوشل سیکٹر کے بجٹ میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میٹرو بس سے باہر نکل آئیں۔ پنجاب بجٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان تو تھے ہی تاہم حکومتی ارکان کا کورم بھی بھرپور رہا، بجٹ کے بارے میں حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں، سڑکوں، صحت اور تعلیم پر بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے، اس سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئےگی۔ اپوزیشن ارکان کہتے ہیں کہ بجٹ میں زرعی شعبے کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا، کاشتکار رُل گئے ہیں، وزیر اعلیٰ کا ہر منصوبہ میٹرو بس کے گرد گھومتا ہے۔ ااپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت نے دعوے تو بہت کئے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی آتی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :