پاکستان
12 جون ، 2015

حمیدگل کابیان آئین کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

حمیدگل کابیان آئین کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد..........چیئرمین سینیٹ رضاربانی نےکہا ہے کہ حمیدگل کابیان آئین کی خلاف ورزی ہےلیکن وہ اس قابل نہیں کہ انہیں اتنی اہمیت دی جائے۔ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ آئین کو منسوخ کرکے فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت پر جنرل (ر)حمید گل کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت مقدمہ قائم کرے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پختوانخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ نے کہا کہ جنرل (ر)حمید گل کا ماضی سب جانتے ہیں،وہ اس ملک میں دہشت گردوں کے سرپرست ہیں، ان کے مطالبات وہی ہیں جو دہشت گردوں کے ہیں،فوجی عدالتیں فیصلے کررہی ہیں، وہ ان سےکہتے ہیں یہ بندہ آئین کےخلاف کھڑا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نےکہاکہ گزشتہ دنوں میں آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو ٹارگٹ کیاجارہاہےاورپارلیمنٹ اسے سنجیدہ نہیں لےرہی، جنہیں اقتدار سنبھالنے کی دعوت دی گئی ہے وہ جمہوری عمل کو جانتے ہیں اورذمہ دار ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حمیدگل شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسی حرکات کرتا ہے، نظراندازکیاجائے۔

مزید خبریں :