12 مئی ، 2012
لندن ... اولمپکس پارک کی خوبصورتی بڑھانے والے 114میٹر بلند ٹاور کو عوام کے لیے کھول دیا گیالندن کے اولمپکس پارک میں 114میٹر بلند یہ شان دار فولادی ٹاور لندن کے میئر بورس جونسن کی فرمائش پر تیار کیا گیا ہے،منفرد ڈیزائن والے اس پر وقار ٹاور سے اولمپک پارک،مشرقی لندن اور دریائے ٹیمز کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے۔لندن کے میئر کو امید ہے کہ اولمپک مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو یہ انوکھا ٹاور ضرور پسند آئے گا۔