13 جون ، 2015
کوہلو .......بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے ۔ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔اس آپریشن مین زمینی فورس کے ساتھ ایف سی کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی ،ایف سی نے سرچ آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے ، آپریشن رات گئے تک جار ی تھا۔