پاکستان
13 جون ، 2015

ڈھرکی : بااثرافراد نے محنت کش پر کتے چھوڑدیے،حالت تشویشناک

ڈھرکی : بااثرافراد نے محنت کش پر کتے چھوڑدیے،حالت تشویشناک

ڈھرکی .......ڈھرکی کےگاؤں سانکو میں پنچائیت کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر با اثر افراد نےمبینہ طور پرمحنت کش پر کتے چھوڑ دیے۔کتوں کے کاٹنے سے متاثر شخص وزیر کوبھر شدید زخمی ہے،جسے کوئی طبی امداد کےلیےاسپتال لےجانے پرتیارنہیں ہے۔زخمی شخص کی ماں کا کہنا ہے کہ بااثرافراد نےدھمکیاں دیکرلوگوں کو اسپتال لےجانے سےمنع کردیا۔دس روز قبل جرگے نےکارو کاری کے الزام میں وزیرکوبھر پرچار لاکھ روپے نقد اور دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا،تاہم رقم کی مکمل ادائیگی نہ کرنے پربا اثر افراد وزیرکوبھر پرکتے چھوڑدئیےاور اب علاج کے لیے اسپتال بھی جانے نہیں دیا جارہا۔ متاثرہ شخص کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس بھی انکی مدد نہیں کررہی۔

مزید خبریں :