پاکستان
13 جون ، 2015

کوئٹہ: محمود آباد میں پولیس آپریشن، 243 مشتبہ افراد زیر حراست

کوئٹہ: محمود آباد میں پولیس آپریشن، 243 مشتبہ افراد زیر حراست

کوئٹہ.......کوئٹہ کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 243 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ محمود آباد اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن پشتون آباد میں پولیس اہل کاروں پر حملوں کے تناظر میں کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران 243 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے دو نائن ایم ایم پستول، ایک ٹی ٹی پستول، ایک شاٹ گن،ایک ریوالور اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :