13 جون ، 2015
لاہور......قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 122 اورصوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 147لاہورمیں مبینہ دھاندلی کیسز کی سماعت الیکشن ٹریبونل لاہور میں ہورہی ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے چیرمین نادرا کوآج طلب کررکھا ہے ، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کے وکلاء نادرا کی طرف سے پیش کی جانےوالی رپورٹ پر جرح کریں گے۔گزشتہ سماعت پر چیرمین نادرا بیرون ملک مصروفیات کےباعث ٹریبونل کےروبروپیش نہیں ہوسکےتھے،جس پرسماعت آج تک ملتوی کردی گئی تھی۔این اے 122 لاہورسےپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔