13 جون ، 2015
پشاور ......پشاور کے مختلف علاقو ںمیں پولیس اوار سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25 افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن، پشتہ خرہ، بنارس آباد، نواں کلے، کنڈے بالااور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران 25 افغان باشندوں سمیت 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔جنہیں مزید تفتیش کےلئے تھانہ پشتہ خرہ منتقل کیاگیا ہے۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 9 پستول، 3 رائفلز اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔