13 جون ، 2015
ملتان ......ملتان میں گھر کی چھت گرنےسے ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور دو بچیاں موقع پر جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ ملتان کے علاقے وہاڑی چوک کے قریب کاشف کالونی میں پیش آیا ۔مکان کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام کے باعث چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی لوگوں نے فوری طور پرحادثے کی اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی جس پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عطیہ ، صابرہ ، رضیہ ،2سالہ ماہم اور 3سالہ اریبہ دم توڑ گئیں ۔ 2زخمی زیر علاج ہیں۔جاں بحق پانچوں افراد کی میتیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔