دنیا
12 مئی ، 2012

حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے، اراکین کانگریس

حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے، اراکین کانگریس

واشنگٹن… امریکی ارکان کانگریس نے وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کودہشت گردتنظیم قراردیاجائے۔ محکمہ خارجہ کاکہناہے اس گروپ کے کئی رہنماوٴں کوانتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل کرلیا ہے جبکہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق ایک اوربل پیش کردیاگیا۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیرپرسن ڈیان فینسٹین کی قیادت میں افغانستان کادورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس کے وفدنے وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کوخط لکھاہے جس میں زوردیاگیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کودہشت گردتنظیم قراردیاجائے کیونکہ یہ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مسلسل حملوں میں ملوث اوربے گناہ افغان شہریوں کیلیے مستقل خطرہ ہے۔ خط میں کابل میں امریکی سفیر ریان سی کروکرکے حوالے سے کہا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی وجہ سے امریکی انتظامیہ حقانی نیٹ ورک کودہشت گرد قراردیتے ہوئے ہچکچارہی تھی لیکن اب طالبان سے امن مذاکرات کئی ماہ سے معطل ہیں اس لیے اسے دہشت گرد تنظیم قرارنہ دینے کی کوئی وجہ نہیں۔ دوسری جانبامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈنے واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ ڈیموکریٹ اورریپبلکن اراکین کانگریس کاخط مل گیاہے۔ ان کاکہناتھا حقانی نیٹ ورک کے کئی اہم رہنماوٴں کو2008اور2011 میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ ان میں سراج الدین حقانی، بدرالدین حقانی، سنگین زادران اور مالی خان شامل ہیں۔ ا ن کے علاوہ مزیدپانچ اہم ارکان پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت ان افراد سے کسی قسم کا لین دین اور رابطہ رکھنے والے امریکی پر فوجداری مقدمہ چلایاجائیگااور اسے ہرجانہ اداکرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک کے اہم افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے اوران پرپابندیوں سے بڑافرق پڑاہے۔

مزید خبریں :