15 جون ، 2015
تبلیسی......جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں شدید سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے چڑیا گھر کے کئی جانور سڑکوں پر نکل آئے۔جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں سیلاب نے تباہی مچا دی،کئی لوگوں نے جان کی بازی ہاری اورکئی زخمی ہو گئے ،شدید سیلاب کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا،بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد بے گھر ہو گئے ،سیلاب کی وجہ سے چڑیا گھر سے کئی جانور بھاگ کرسڑکوں پر نکل آئےجن میں شیر، چیتے، ریچھ ،دریائی گھوڑا اور بھیڑیے شامل ہیں،انتظامیہ نے جانوروں سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ’اس وقت صورتحال بہت خراب ہے۔امدادی کارکن زیر آب آنے والے گھروں میں پھنسے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔ ابتدائی اندازے کے مطابق سیلاب سے اب تک ایک کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔