انٹرٹینمنٹ
15 جون ، 2015

سنہری زلفوں کے جھرمٹ سے جھانکتا مکھڑا،آنکھوں پرسیاہ چشمہ

سنہری زلفوں کے جھرمٹ سے جھانکتا مکھڑا،آنکھوں پرسیاہ چشمہ

راولپنڈی.......منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایان علی کو اس بار خاص گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ سیاہ ہڈ والی جیکٹ اور اس پرسنہری زلفوں کے جھرمٹ سے جھانکتا مکھڑا، آنکھوں پر کالا کالا چشمہ۔ اِس بار ایان علی کاعدالت میں پیشی پر،انداز ہی الگ تھا،پہلے عام گاڑیوں پرلائی جاتی تھیں لیکن اس بارجوڈیشل ریمانڈ کے لئے بکتر بند گاڑی میں آئی ایان علی کی سواری،چہرے پراطمینان اور بے چینی کے ملے جلے اثرات تھے،کبھی ٹوپی سے چہرہ چھپانے کی کوشش کی جارہی تھی،توکبھی حالات کا جائزہ لیتی سیاہ چشمے کے پیچھے چھپی نظریں کسی کوتلاش کررہی تھیں،لگتا ہے ایان کی جوڈیشل ریمانڈ میں دلچسپی کم اور اسٹائل پر زیادہ رہتی ہے،دیکھتے ہیں اگلی بار ان کے کیا انداز ہوتے ہیں؟؟؟

مزید خبریں :