دنیا
15 جون ، 2015

بھارت: مسلح افرادکے حملہ میں مسلمان صحافی شدید زخمی

بھارت: مسلح افرادکے حملہ میں مسلمان صحافی شدید زخمی

نئی دہلی.......بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلح افرادنے مسلمان صحافی پر حملہ کر کے اسےشدید زخمی کر دیا۔ صحافی نے کچھ دن پہلےقبضہ مافیا گروپ کو بے نقاب کیا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں نجی چینل سے وابستہ مسلمان صحافی حیدرکوقبضہ مافیا گروپ کوبے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا،مافیا میں ملوث افراد نے اسے دھوکے سے ایک جگہ بلایا اورپستول اور لاٹھیوں سے حملہ کرشدید زخمی کر دیا،اس سے پہلے اترپردیش ہی کے فری لانس صحافی جگیندرا سنگھ کو بااثر وزیر رام مورتی ورما کی کرپشن بے نقاب کرنے پرزندہ جلا دیا گیا تھا،ان حالات میں باغبانی کے وزیرنے متنازع بیان دے کرمزید آگ بھڑکا دی۔ پرسناتھ یادیوکا کہنا ہے کہ کچھ حادثات ایسے ہوتے ہیں جن میں موت طبعی ہوتی ہے،حادثات کو روکا نہیں جا سکتا۔ وزیر باغبانی کے اس بیان پر بھارت بھر کے صحافیوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے،وہ اتر پردیش حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں :