پاکستان
16 جون ، 2015

خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخاب،350 سے زائد اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواستیں

خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخاب،350 سے زائد اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواستیں

پشاور........ الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں 350 سے زائد پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواستوں میں سے 250 پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواستوں کی سماعت کی۔ بنوں، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کے 20 ریٹرننگ افسروں نے بیانات قلمبند کراتےہوئے دوبارہ انتخابات کی سفارش کی۔ الیکشن کمیشن نے 40 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بدھ کو چار سدہ اور مالا کنڈ کے ریٹرننگ افسروں کوبھی طلب کرلیاہے۔

مزید خبریں :