16 جون ، 2015
پشاور.......پشاورمیں 25غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہنوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا جہیز بھی دیا گیا۔ پشاورکے حیات آباد میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کا اہتمام الخدمت فاونڈیشن نے کیا تھا جس میں 25 غریب جوڑوں کی آپس میں شادی کرائی گئی۔ اس موقع پرصوبے کے وزیربلدیات عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیرپروفیسرمحمد ابراہیم خان نے نکاح پڑھایا۔