16 جون ، 2015
اسلام آباد........پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے آج اسلام آباد میں جیالوں سے دھواں دھار خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کردارکشی چھوڑدو، ہم نےکردارکشی کی تو سلسلہ شروع ہوجائے گا،یہ ہماری آرمی ہے،آپ کو3 سال رہنا ہے،پھر چلے جانا ہے، تنگ کرنے کی کوشش کی تواینٹ سے اینٹ بجادیں گے،مجھے پتا ہے کہ ملک کو کتنا خطرہ ہے، مشرف کو نہیں پتا،میں 5سال جیل میں رہا، کمانڈو 3 ماہ رہنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جیل کا گرم پانی نہیں پیا انہیں جمہوریت کی کیا قدر ہوگی، جس دن میں کھڑا ہوگیا، خیبر سے کراچی تک سب بند ہوگا۔ اسی تقریب سے خطاب میں آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جنگ سے نہیں ڈرتی بلکہ جنگ کرنا ہمیں ہی آتا ہے، ہم نہیں چاہتے ادارے کمزور ہوں۔