16 جون ، 2015
کراچی........کراچی میں جمشید کوارٹر تھانے کے باہر سے بارود سے بھری موٹرسائیکل ملی ہے۔ ایس پی جمشید ٹاؤن اختر فاروق کے مطابق بارود سے بھری موٹر سائیکل کو بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنارہا ہے، جبکہ پولیس نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظت کے پیش نظر عوام سے خالی کرالیا ہے۔