16 جون ، 2015
پشاور........عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عوام کپتان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، آج سے ہم اور مولانا فضل الرحمان ساتھ ہوں گے۔پشاور میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سہ فریقی اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صدر اسفندیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مستعفی ہوکر عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرائے،موجودہ حکومت کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات خود کشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اورمولانا فضل الرحمان بھٹک رہے تھے، آج کے بعد ہم ساتھ ہوں گے،صوبے کو خیبر پختونخوا کی شناخت آصف زرداری نے دی،نواز شریف جب پختونخوا کہتے ہیں تو ان کے منہ سے اچھا لگتا ہے ۔