16 جون ، 2015
پشاور......جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنا جمہوریت اورآئین کے خلاف سازش تھی،جب اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا توہم نے کہا یہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش ہے۔پشاور میں اپوزیشن کے سہہ فریقی اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوریت اور الیکشن کے ڈاکو ہیں،دوبارہ الیکشن کرانے کی بات کرنا اعتراف جرم ہے،گھرمیں جب گرم پانی کی ضرورت محسوس ہوئی توسول نافرمانی کی تحریک ختم کردی ۔