17 جون ، 2015
لاہور........مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں، پرویز مشرف مسلم لیگوں کو اکٹھا کرکے خود سربراہ بننا چاہتے تھے لیکن ق لیگ اورفنکشنل لیگ نے مخالفت کردی۔ لاہورمیں مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اپنے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، بھارت کو جواب سیاسی قیادت کو دینا چاہیے مگر یہ کام فوج کو کرنا پڑ رہا ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ بلدیاتی الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے پر فوج کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں رینجرز کی کوششوں کی بھرپور تائید کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ پنجاب میں فوج کی زیر نگرانی بلدیاتی الیکشن ایک ہی روز کرائے جائیں۔