پاکستان
18 جون ، 2015

سندھ اسمبلی: خواجہ آصف کیخلاف قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر متحدہ کا واک آئوٹ

سندھ اسمبلی: خواجہ آصف کیخلاف قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر متحدہ کا واک آئوٹ

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیوایم اراکین نےبجٹ سیشن میں خواجہ آصف کےخلاف قرارداد کی اجازت مانگی تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قرارداد پیش کرنےکی اجازت نہیں دی۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کےبیان سےکروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی، ہم ان کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ بار بار مطالبہ کرنے پراسپیکرسندھ اسمبلی نے محمد حسین کا مائیک بند کرادیا۔خواجہ آصف کےخلاف قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنےپرایم کیوایم کے اراکین نےایوان سے واک آؤٹ کردیا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے سینئر وزراء نثار کھوڑو اور سکندر میندھرو ایم کیو ایم کے ناراض اراکین کو مناکر واپس ایوان میں لے آئے۔

مزید خبریں :