پاکستان
18 جون ، 2015

ڈی آئی خان میں کل دو گروپوں میں تصادم کے بعد آج بھی کشیدگی

ڈی آئی خان میں کل دو گروپوں میں تصادم کے بعد آج بھی کشیدگی

ڈیرہ اسما عیل خان ......ڈیرہ اسما عیل خان میں گزشتہ روز دو کا روبا ری گروپوں میں تصا د م کے نتیجے میں نو جو ان کی ہلا کت کے خلا ف آج مشتعل افراد نے سر کلر رو ڈ پر احتجا ج کیا اوربنو ں روڈ اور سر کلر رو ڈ سمیت مختلف تجا رتی مرا کز بند کرا دئیے ۔ڈیرہ اسما عیل خان کے مرکزی تجارتی مرکز گو مل ما رکیٹ میں میا نی ،نیازی گروپ اور راجپوت برادری کے درمیان گذشتہ رو ز بچو ں کی لڑائی اور ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلا ف آج مشتعل افراد نے بنو ں رو ڈ اور سر کلر رو ڈ سمیت مختلف تجا رتی مرا کز زبر دستی بند کرادیئے ۔ پو لیس نے جی پی او چو ک پر مشتعل افراد پر لا ٹھی چا رج کیااور کئی افراد کو گرفتا ر کر لیا۔ گذشتہ روز گو مل ما رکیٹ میں دونوں گروپوں کے حا میوں میں تصادم اور فا ئرنگ کے نتیجے میں بلال میا نی نا می نو جوان جاں بحق اورنو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :