پاکستان
18 جون ، 2015

فیصل آباد: بجلی کے تار گر گئے،کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

فیصل آباد: بجلی کے تار گر گئے،کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

فیصل آباد.......فیصل آباد میں بجلی کے تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث 8سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ۔فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر محلہ الہٰی آباد میں 8 سال کا ابراہیم آج صبح گلی سے گذر رہا تھا کہ اچانک بجلی کے تار اس پر آگرے ۔ ابراہیم کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ لواحقین اور علاقے کے لوگ لاش لے کر ستیا نہ روڈ پر آگئے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تک ٹریفک معطل رہی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیسکو حکام کو بجلی کے تاروں کی خرابی سےمتعلق کئی بار شکایات کیں مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کیے جس کے بعدمظاہرین منتشر ہوگئے ۔

مزید خبریں :