18 جون ، 2015
باکو ......آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری یورپین گیمز کے چھٹے روز ائیر شوٹنگ ، تائی کوانڈو اور سوئمنگ کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔روس 29 تمغوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ردھمک جمناسٹک کا گولڈ میڈل بھی ریشین ٹیم کے نام رہا، باکو میں جاری گیمز میں ریشین ویمنز نے ردھمک جمناسٹک کا دلکش مظاہرہ کیا اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔اسرائیل دوسرے اور بیلاروس کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ریسلنگ کی 57 گلو گرام کیٹگری میں روس کے پہلوان وکٹرنے جرمن حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔65 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ آزربائیجان کے ٹاپگرل کے نام رہا جس نے اٹالین حریف کو مات دی۔74 کلوگرام کیٹگری میں روس اور 97 کلو گرام کیٹگری میں میزبان آزربائیجان کے پہلوان نے سونے کا تمغہ جیتا۔مینزشوٹنگ کے دس میٹر ائیر پسٹل ایونٹ میں سربیا کے ڈامیر میکیک نے شاندار نشانہ بازی کی،سونے کا تمغہ جیت لیا۔