پاکستان
18 جون ، 2015

طلبہ تنظیموں میں تصادم، وفاقی اردو یونیورسٹی 8 روز سے بند

طلبہ تنظیموں میں تصادم، وفاقی اردو یونیورسٹی 8 روز سے بند

اسلام آباد........طلبہ تنظیموں میں تصادم کے آٹھ روز بعد بھی اسلام آباد کی وفاقی اردو یونیورسٹی نہ کھل سکی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تعطیلات میں پیر تک توسیع کر دی ہے۔شدید گرمی میں بند دروازے کے باہروفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباءکھڑے ہیں جو آٹھ روز بعد کتابیں اٹھائے حصول علم کے لیے پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ انتظامیہ نے کلاسیں پیر تک معطل کردی ہیں۔دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد انتظامیہ نے یونیورسٹی اٹھارہ جون تک بند کردی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر تاحال نہ کھل سکی۔ دس جون کو ہونے والے تصادم میں تیرہ افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے بیالیس سے زائد طلبہ کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا، تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مزید خبریں :