18 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں درج مقدمے کا چالان پیش کردیاگیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف پیش کیے گئے چالان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ذوالفقارمرزا سمیت 6 ملزمان ضمانت پر جبکہ 15 ملزمان جیل میں ہیں۔پیش کیے گئے چالان کے مطابق مقدمے کا ایک ملزم مفرور ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 22 افراد کیخلاف بدین میں پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی اور جلاو ٔگھیراو کامقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔