18 جون ، 2015
چمن...........ایف سی بلوچستان نے سرحدی شہر چمن کے قریب سےڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کا تعلق کراچی میں ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی چمن کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں کی گئی، جہاں سے دوران پٹرولنگ ایف سی نے دو مشتبہ افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔گرفتار افراد کی شناخت خالد شمیم اور محسن علی کے ناموں سے ہوئی ہے،دوران تفتیش گرفتار افراد نےاپناتعلق کراچی سے بتایا جبکہ انہوں نے اپنی وابستگی ایک سیاسی جماعت سے ظاہر کی، دونوں افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کا مزید تفتیش کے لیے دونوں افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔