19 جون ، 2015
کراچی.......مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے شہر قائد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن کریں ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کے الیکٹرک کے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور سحری و افطار کے دوران میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے یکم رمضان سحر ی میں ہی شہر شب کی تاریخی میں ڈوب گیا۔اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری و ایٹمی طاقت ہونے کے بعد بھی ہم زمانہ قدیم میں زندگی گزار رہے ہیں۔شہر میں حالیہ گرمی کی لہر اس پر بجلی بندش کا عذاب سے ہر شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔بد قسمتی سے اس شہر کے عوام کے ہر سطح پر حقوق غضب کئے جارہے ہیں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر عوام سزا کی مستحق قرار پاتی ہے لیکن اگر کوئی ادارہ عوام ان کا جائز اور قانونی حق نہ دے تو ان کو کوئی سزاء نہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہماہ رمضان میں کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے۔