پاکستان
19 جون ، 2015

ٹی این ایف جے کے تحت یوم یکجہتی افواج پاکستان منایا گیا

ٹی این ایف جے کے تحت یوم یکجہتی افواج پاکستان منایا گیا

ْْاسلام آباد........قائدملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کوایک سال مکمل ہونے پربے جگری کیساتھ مصروف عساکر پاکستان کی جلدفتح مندی کیلئے رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ’’یوم یکجہتی افواج پاکستان ‘‘ کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پراسلام آباداورراولپنڈی سمیت ملک بھرمیںافواج کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جامع مساجدمیں مرکزی جمعہ اجتماعات کے دوران علمائے کرام نے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپوتوں کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ مختاراسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام آبادمیں یوم یکجہتی افواج پاکستان ریلی کی قیادت علامہ سیدابوالحسن مطلوب تقی ، مرکزی صدرسیدمحمدعباس کاظمی اوردیگررہنمائوں کی۔اس موقع پرآغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کاخصوصی پیغام پڑھکرسنایاگیاجس میں انہوں نے کہاکہ ماہ صیام کا آغاز خوش قسمتی سے جمعۃ المبارک کوایسے حالات میں ہو رہا ہے کہ جب ہماری بہادر افواج ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے دہشتگردوں کی کمر توڑتے ہوئے کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں،جبکہ ابلیسی قوتیں آپریشن کوناکام بنانے پرتلی ہوئی ہیں جواسے اپنے لئے موت گردانتی ہیں۔انہوں نے باور کرایا کہ تمام امیدیں ٹوٹنے کے بعد چونکہ آخری مددگاردعا ہی کاسہارارہ جاتاہے لہذاپوری قوم مجاہدین وطن کی پشت پرسیسہ پلائی دیواربن جائے ، عوام مساجدوامام بارگاہوں اورقومی اداروں کی خودحفاظت کریںتاکہ دشمن زیادہ محاذنہ کھول سکے اورپوری قوم اسلام کی عظمت کی نشانیوں کی حفاظت اورافواج پاکستان کی سرخروئی کیلئے خضو ع وخشوع کیساتھ دست دعا بلندکریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں سابق صدر آصف زرداری کا فوج کے بارے میں دھمکی آمیز بیان بلا جواز تنقید مشترکہ دشمن کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے جسے کوئی محب وطن برداشت نہیں کر سکتا ۔انہوںنے کہا کہ عوام اپنے دوست دشمن کو پہچانیں، حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قوم و ملک کیلئے سوچیں ۔

مزید خبریں :