21 جون ، 2015
پشاور......پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر موسی زئی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ تحریک انصاف کے کارکن کےخلاف درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روزوزیر اعلی خیبرپختونخواہ کے مشیر اشتیاق اڑمر کی قیادت میں ایک جلوس اڑمر اور موسی زئی کے علاقوں سے نکالاگیا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نوید نے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر موسی زئی کے گھر پر فائرنگ کی اور توڑ پھوڑ کی۔ واقعہ کا مقدمہ ناصر موسی زئی کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کیاگیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی۔