21 جون ، 2015
نوڈیرو..........پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بے نظیربھٹوکی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس نوڈیرو میں طلب کیا ہے ۔ نوڈیروہاؤس میں بے نظیربھٹوکی سالگرہ کی تقریب آج سادگی سے منائی جارہی ہے جس کے بعد نوڈیروہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کریں گے ۔ سالگرہ کے موقع پر پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری اتحاد نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں ،یہ جنگ اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ ضروری ہے کہ تمام ادارے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں۔ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں فیصلے گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے کیے جائیں ۔