پاکستان
21 جون ، 2015

ملتان:دو کمسن بھائی گاڑی کی ڈگی میں دم گھٹنے سے ہلاک

ملتان:دو کمسن بھائی گاڑی کی ڈگی میں دم گھٹنے سے ہلاک

ملتان ......ملتان میں دو کمسن بھائی زمیندار کی گاڑی کی ڈگی میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے پرانا بہاولپور روڈ پر دو بچوں چھ سالہ ارشان اور سات سالہ شاکر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی۔تین گھنٹوں بعد دونوں بچوں کی لاشیں فضل عباس نامی زمیندار کی گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہوئیں ۔ بچوں کی والدہ کے مطابق وہ زمیندار کے گھر کام کرتی ہے اور اس کے بچے اس سے ملنے جلال پور پیر والا سے ملتان آئے تھے تاہم کچھ دیر بعد لا پتا ہوگئے ۔ دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :