پاکستان
21 جون ، 2015

گکھڑمنڈی :پولیس سے تلخ کلامی ،ن لیگی رکن تماں بٹ زیر حراست

 گکھڑمنڈی :پولیس سے تلخ کلامی ،ن لیگی رکن تماں بٹ زیر حراست

گوجرانوالہ....... پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 97 گجرانوالا کی پولنگ کے دوران ن لیگی کارکن تماں بٹ ایک بار پھر بھرم میں نظر آئے۔ تلخ کلامی مہنگی پڑی اور پولیس نے تماں بٹ کو حراست میں لے لیا۔ ن لیگ کے کارکن تماں بٹ کی بھرم بازی کوئی نئی بات نہیں۔ تماں بٹ پہلے جذباتی ہوئے چار فروری کو جب ایس ایچ او طاہر فاروق چیمہ کے بیٹے کی شادی میں اسلحے کا کھل کر استعمال کیا ۔ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے تماں بٹ اور اس کے چار ساتھیوں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔ اور اس بار ن لیگ کےسابق یوسی ناظم زاہد عرف تمابٹ کو جوش آیا پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی ستانوے گجرانوالا کی پولنگ کے دوران جب تماں بٹ ساتھیوں کےہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر اٹھاسی پہنچےتوپولیس نےساتھیوں سمیت پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا۔ پھر ہوئی پولیس سے تکرار اور تماں بٹ اندر ہوئے پھر ایک بار اور یہاں تماں بٹ کی معصومیت دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

مزید خبریں :